ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنوں: فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی:  بنوں کے علاقے جانی خیل میں  سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈسٹرکٹ  بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ اس دوران سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دہشت گردوں کی ہلاکت پر مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں  اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں