ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 23مئی تک توسیع 

لاہور:آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 23مئی تک توسیع کر دی گئی،احتساب عدالت لاہور میں عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کیس کی سماعت ہوئی۔

عثمان بزدار کی جانب سے بیرسٹر مومن ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے عثمان بزدار کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عثمان بزدار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حالات کی پریشانی کی وجہ سے عثمان بزدار دل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

عثمان بزدار کی حالت خراب ہے حاضری معافی دی جائے،احتساب عدالت نے عثمان بزدار کو بذریعہ وکیل نیب کو اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کو اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرانے کا آخری موقع دے رہے ہیں، اگر آئندہ سماعت پر ملزم پیش نہیں ہوا تو ضمانت خارج کر دی جائے گی۔

عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب کی حاضری معافی درخواست جمع کرائے جانے پر ریمارکس میں کہا کہ عثمان بزدار کی جانب سے ہر تاریخ پر نیا بہانہ سامنے آتا ہے، ہمیں علم ہے وہ کیوں نہیں آئے ان کو جلائو گھیرا ئوکیس میں گرفتاری کا ڈر ہے،عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں