English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کی مخالفت، شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

القمر

بیجنگ : چین مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کی مخالف کردی۔ شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چین کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے متنازع علاقے میں کسی بھی قسم کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے پاس رواں برس جی 20 ممالک کی سربراہی ہے اور وہ ملک بھر میں اجلاس منعقد کر رہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وین بن  کا کہنا تھا کہ چین متنازع علاقے میں کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاس کی مخالفت کرتا ہے اور ایسے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ 2019ء میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی۔مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں 22 سے 24 مئی کو جی 20 رکن ممالک کے ورکنگ گروپ کی سیاحت سے متعلق میٹنگ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے