English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلح شخص کی پوپ فرانسس کی رہائشگاہ میں گھسنے کی کوشش

القمر

ویٹی کن سٹی:ویٹی کن سٹی میں تیز رفتار کار سوار نے سیکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کی رہائش میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے سیکیورٹی پر مامور پولیس کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی اور پیلس کے صحن میں داخل ہوا۔

پولیس نے 40 سالہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ۔ملزم نے پوپ فرانسس کی رہائشگاہ تک جانے کی کوشش کی لیکن وہاں نہیں پہنچ سکا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر ملزم ذہنی مسائل کا شکار لگ رہا ہے، معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے