English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی: گیس لیکیج سے آتشزدگی، 2 بچے جاں بحق

القمر

راولپنڈی: میں سلینڈر سے گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ لگ گئی، واقعے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی۔

راولپنڈی کے علاقے چاہ سلطان کے ایک مکان میں سلینڈر سے گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 18 سالہ فائزہ اور 6 سالہ محمد آصف شامل ہیں جبکہ بچوں کی ماں 50 سالہ فرزانہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمی خاتون کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا، پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے