English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کیساتھ معمول کے تعلقات چاہتے ہیں، نریندر مودی

القمر

نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ ہمسایوں جیسے معمول کے تعلقات چاہتا ہے۔

غیر ملکی  میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ہمسایوں جیسے معمول کے دو طرفہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے مگر ہمسایہ ملک کو چاہیے ایسا ماحول بنائیں جو دشمنی اور دہشت گردی سے پاک ہو۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان پر منحصر ہے اس حوالے سے ضروری اقدامات کرے۔

خیال رہے کہ بھارت یہ بات کئی مرتبہ بے بنیاد الزام لگاتا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات اس وقت تک نہیں ہو سکتے جب تک دہشت گردی پالیسی ترک نہیں کی جاتی۔پاکستان نے بھارت کے الزامات کی ہمیشہ تردید کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے