ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب کا پنجاب میں مفت آٹا اسکیم میں کرپشن الزامات کی انکوائری کا فیصلہ

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب )نے پنجاب میں مفت آٹا اسکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن الزامات کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اس معاملے پر تحقیقات کی درخواست کی تھی۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل پنجاب کی نگران حکومت نے مفت آٹا اسکیم کے آڈٹ کرانےکا اعلان کیا تھا۔

ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آڈٹ کا فیصلہ ن لیگ کے بعض رہنماں کے اسکیم پر الزامات اور پروپیگنڈے کے بعدکیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ چیئرمین نیب کوبھی درخواست بھیجی ہےکہ پروگرام کی جانچ پڑتال کریں، آڈٹ میں کوئی بےضابطگی پائی گئی تو قانون اپنا راستہ خود اپنائےگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں