English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: دہشت گردی کے خلاف آپریشن نہ تو عراق میں رُکیں گے اور نہ ہی شام میں

القمر

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ عراق اور شام کے شمال میں آپریشن جاری رہیں گے۔ ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

حلوصی آقار نے ضلع قیصری میں ‘یوتھ میلے ‘ سے خطاب میں کہا ہے کہ ایک عظیم اور طاقتور ترکیہ کے لئے ہم دن رات کا فرق کئے بغیر کام کر ر ہے ہیں۔ اس راستے میں ہمارے سامنے بہت سے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں”۔

آقار نے کہا ہے کہ ” یہ رکاوٹیں دہشت گردی کے ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ یا پھر اقتصادیات  جیسے راستوں سے ہمارے سامنے آئیں لیکن ہمارا راستہ روکنے کے خواہش مند کسی شکل میں بھی کامیاب نہیں ہو سکے۔ مغرب میں غیر جانبدار دِکھائی دینے  والوں، صحافتی اُصولوں کی پابندی کے دعوے داروں اور انسانی حقوق کے لفظ کا ورد کرنے والوں نے انتخابات سے قبل اپنا تمام زہر اُگل دیا ہے۔ انہوں نے ترکیہ مخالف روّیہ اختیار کیا اور عوام نے انہیں وہ جواب دیا ہے جس کا یہ حق رکھتے تھے۔یہ ذلیل  و رسوا ہوئے ہیں اور  ہوتے رہیں گے”۔

چالیس سال سے عوام کے سر پر مسلط دہشت گردی کی بلا کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ "ہمارے جوان ہر دم دہشت گردوں کی گھات میں ہیں۔ اس وقت عراق اور شام کے شمال میں ہم دہشت گردوں کا پیچھا کر رہے ہیں۔ دہشت گرد یا تو ہلاک ہوں گے یا پھر گرفتاری پیش کریں گے اس کے علاوہ  ان کے لئے نجات کا کوئی راستہ نہیں ہے”۔

دہشت گرد تنظیم PKK کے بھی مائل بہ زوال ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آقار نے کہا ہے کہ "دہشت گردوں کے سرغنہ اپنے آقاوں سے فریادیں کر رہے اور ان سے مدد مانگ رہے ہیں ۔ دہشت گرد، ترک مسلح افواج کے آپریشن روکنا چاہتے ہیں لیکن آپریشن نہ تو عراق میں رُکیں گے اور نہ ہی شام میں۔ جب تک آخری دہشت گرد کا قلع قمع نہیں ہو جاتا ہمارے آپریشن جاری رہیں گے۔ انشاء اللہ ہمارے نوجوان دہشت گردوں کو انہی کے کھودے ہوئے کنووں میں دفن کر دیں گے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے