ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں: محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاک بحریہ کے جوانوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آج وزیر اعلی آفس میں کمانڈر سنٹرل پنجاب پاکستان نیوی اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان نیوی کے پیشہ ورانہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 9 مئی کو عسکری تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کی مذمت کی گئی اورشہداء اور ان کے خاندانوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پاکستان نیوی کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک بحریہ کے جانبازوں نے ہمیشہ شجاعت کی داستانیں رقم کی ہیں۔ سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔ آرمی اور ایئر فورس کی طرح پاکستان نیوی نے بھی ہمیشہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ وطن عزیز کی سمندری حدود کے دفاع میں پاکستان نیوی کا کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں