ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایلون مسک نے انسانوں پر دماغی چپ کے منصوبے کی منظوری حاصل کرلی

امریکی تاجر ایلون مسک کی ملکیت نیورلنک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اسے امریکہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے انسانوں پر دماغی چپ کے منصوبے کی جانچ شروع کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق نیورالنک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیے گئے بیان میں ایف ڈی اے کی جانب سے برین چپ پروجیکٹ کی منظوری کو "ایک اہم قدم قرار دیا گیا ہے جو مستقبل  میں لوگوں کی مدد کرے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیورالنک ٹیم کو ایف ڈی اے کے ساتھ قریبی تعاون کی بدولت منظوری مل گئی، اور تجرباتی مرحلے کے لیے درخواست کے لیے ضروری معلومات فراہم کی جائیں گی۔

زیر بحث پروجیکٹ کے ساتھ، نیورلنک کمپنی کا مقصد دماغ میں مائیکرو چپس لگانے کی بدولت فالج اور اندھے پن جیسے اعصابی بیماریوں  کا علاج کرنا اور معذور افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں