English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ میں کل صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ منعقد ہو رہا ہے

القمر

ترک عوام  کل صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ  اسٹیشنوں کا رخ  کریں گے۔

ترکیہ کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ  کا عمل ترکیہ کے  مقامی وقت کے مطابق 08:00 بجے شروع ہوتے ہوئے  شام 5 بجے نکتہ پذیر ہو گا۔

ترکیہ  میں 5 سال کے لیے صدر کا انتخاب ہونے والے ان انتخابات میں  14 مئی کے پہلے راونڈ میں  پہلے دو نمبروں پر رہنے والے  جمہور اتحاد کے امیدوار رجب طیب ایردوان اور ملت اتحاد کے امیدوار  کمال کلچ دار اولو  مد مقابل آئیں گے۔

بیرون ملک مقیم تقریباً 3.5 ملین  رجسرڈ  رائے دہندگان  کے لیے 73 ممالک میں 151 نمائندہ دفاتر میں 167  پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے ۔

سمندر پار  پولنگ کا عمل  24 مئی کو اختتام پذیر ہوا تھا۔ بیرون ملک  میں پڑنے والے  بیلٹ پیپرز کو طیاروں اور سفارتی کورئیر کے ذریعے ترکیہ لایا گیا ہے۔

کل ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد دارالحکومت انقرہ میں اوورسیز ڈسٹرکٹ الیکشن بورڈ میں محفوظ کردہ   ووٹوں کی گنتی  بیک وقت شروع کی جائیگی۔

سرحدی  چوکیوں پر بھی  ووٹ  ڈالنے کا عمل  شام 5  بجے  تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے