English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ، یونان کی طرف سے ترکیہ کے پانیوں میں دھکیلے گئے 79 تارین وطن سمندر سے بازیاب

القمر

یونانی عناصر کی طرف سے ترکیہ کے علاقائی پانیوں میں دھکیلے گئے 79 غیر قانونی تارکین وطن کو  بودرم کے کھلے سمندر میں بچا لیا گیا ہے۔

کوسٹ گارڈ کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، کوسٹ گارڈ کی کشتیاں اس اطلاع پر جائے  وقوعہ کو بھیجی گئیں کہ تارکین وطن کا ایک گروپ بودرم کے قریب بحری کشتی پرسوار ہے۔

امدادی ٹیموں نے یونانی عناصر کی طرف سے بے یارو مدد گار چھوڑے گئے  غیر قانونی  مہاجرین  کو سمندر سے زندہ نکال لیا۔

ان افراد کو ضلعی امیگریشن ڈائریکٹریٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے