English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایرانی سرحدی محافظوں اور طالبان فورسز کے درمیان سرحدی علاقے میں تصادم

القمر

ایرانی سرحدی محافظوں اور طالبان فورسز کے درمیان سرحدی علاقے میں جھڑپ ہوئی۔

ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق  ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے ضلع ہرمند میں ساسولی چوکی کے قریب طالبان کی سرحدی فورسز اور ایرانی سرحدی محافظوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

دوسری جانب ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ تنازعہ، جس کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، ختم ہو گیا ہے اور سرحد پر دونوں اطراف کے فوجی حکام تنازع کی وجہ کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس میں غور کر رہے ہیں۔

ایرانی اور طالبان حکام کی جانب سے ابھی تک اس تنازع کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے