صدر رجب طیب ایردوان نے پیٹرول اور قدرتی گیس کی تلاش کے حوالے سے بتایا ہے کہ "مغربی بحیرہ اسود میں تلاش کے کام کا رخ اب ہم نے وسطی اور مشرقی بحیرہ روم کی جانب موڑ دیا ہے۔ خاصکر اوردو اور کستامانو کے کھلے سمندر میں وسیع پیمانے کی ڈرلنگ کی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔
جناب ایردوان نے ایک ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ملکی وسائل کو عوام تک پہنچانے کے لیے سر گرم عمل ہیں، مغربی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کا کام وسطی ور مشرقی بحیرہ اسود کی جانب بڑھایا گیا ہے۔ بالخصوص اوردو اور کستامانو کے کھلے سمندروں میں اس پر وسیع پیمانے پر کام ہو رہا ہے۔ گبار میں پیٹرول کی دریافت کے بعد ہم نے اپنی کاروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ اس نئے فیلڈ کو شہید معلمہ آئے بیوکے یالچن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
ہم یہاں نئی ڈرلنگ کے ساتھ یومیہ ایک لاکھ بیرل پیٹرول کی پیداوار کی جائیگی۔ یہ حیرت انگیز اثاثہ ہے۔ آج ہم جن پہاڑی علاقوں تیل کی تلاش میں مصروف ہیں، ایک وقت دہشت گرد یہاں پر دندناتے پھر رہے تھے۔ اور ان کی وجہ سے یہاں پر اس قسم کی کاروائیوں میں رکاوٹیں در پیش تھیں۔