ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتیہ فضائیہ کا تربیتی طیارہ دورانِ پرواز گرکر تباہ

نئی دہلی:بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گرکرتباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ائیرفورس کا تربیتی طیارہ جمعرات کے روز ریاست کرناٹکا کے علاقے سورتی میں گرکرتباہ ہوا۔

بھارت میڈیا کے مطابق جس دوران حادثہ پیش آیا اس وقت طیارہ معمول کی تربیتی پروازپر تھا، یہ حادثہ بنگلورو شہر سے 136 کلو میٹر دور چمراج نگر ضلع میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں طیارے میں موجود عملہ محفوظ رہا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور طیارہ گرنے کی وجوہات کا فوری طور پرپتا نہیں چل سکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں