English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کےخلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے، وزیر داخلہ

القمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کئے تو شہدا کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے، مذاکرات کئے تو شہدا کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹی ، اگست میں اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگران حکومت 90روز میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرائے گی، اتحادی حکومت کا موقف رہا ہے وفاق اور صوبوں میں الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں کیوں کہ یہ آئینی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے