English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رجب طیب اردوان کی حلف برداری میں شرکت کیلیے وزیراعظم ترکیہ روانہ

القمر

 اسلام آباد: ترکیہ کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے انقرہ روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم اسلام آباد سے دو روزہ دورے پر انقرہ روانہ ہوئے جہاں وہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

ترکیہ کے نومنتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب تین جون کو انقرہ صدارتی محل میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے لیڈران اور سیاسی رہنما شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کی دورہ ترکیہ کے دوران صدر رجب طیب اردوان اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے