ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت،تین ٹرینوں میں خوفناک ٹکر، ہلاکتوں کی تعداد288 ہوگئی

بالاسور:بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں 2 مسافر اور ایک مال بردار ٹرینوں کے درمیان ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 288ہوگئی جس میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہولناک حادثے میں 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن کا مختلف ہسپتا لوں میں علاج جاری ہے جبکہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق کولکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی 12 سے 15 بوگیاں اتر کر دوسرے ٹریک پر گریں جبکہ دوسرے ٹریک پر یسونت پور سے ہاوڑہ جانے والی مسافر ٹرین متاثرہ بوگیوں سے ٹکرائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنا دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں