English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور

القمر

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز پیش ہوئے۔

شیخ رشید کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ملزم کے وکیل سردار شہباز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو بھی گرفتار کرنے کے لئے پولیس سرگرم ہے، وہ ضمانت پر ہیں اور کسی کیس میں مطلوب نہیں۔

وکیل سردار شہباز نے استدعا کی کہ شیخ رشید موجودہ صورتِ حال میں پیش نہیں ہو سکتے، استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے شیخ رشید کے خلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر کر کے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے