ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور: گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق

پشاور: جہانگیر آباد یونیورسٹی روڈ میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 4 افرد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو1122 کے مطابق جہانگیرآباد میں چھت گرنے کے واقعہ میں 2 بچے جاں بحق  اور 4 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو 1122 نے 6 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر انہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے 2 بچوں کی موت کی تصدیق کردی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 سالہ ملائکہ نور اور 2 سالہ محمد عمر شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں مسما (ر) عمر 25 سال، مسکان عمر 8 سال، کائنات عمر 4 سال اور خوکلا عمر 5 سال شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں