ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی

راجن پور:کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ 

ملتان، جہانیاں اور راجن پور میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی،کوہلو میں بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ 

راجن پور میں فلڈ کنٹرول روم کے مطابق برساتی نالہ کاہا سلطان سے 6 ہزار کیوسک سیلابی ریلاگزر رہا ہے، سیم نالوں کے حفاظتی بندوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے علاقے استور میں کئی روز سے جاری بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی ہے جس کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں سیاح پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں