ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکشی اور بغاوت کرنے والوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں، رانا ثنااللّٰہ

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے 50 لاکھ گھر اور  ایک کروڑ نوکریوں کے جھوٹے وعدے کیے۔ کرپشن ختم کرنے کے دعویداروں نے خود کرپشن کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے ایک سال میں ترقیاتی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا۔ پی ٹی آئی والوں نے صرف باتیں ہی کیں، عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا۔

رانا ثنا اللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ ہم ہر قیمت پر ریاست کی رٹ کو قائم کریں گے۔ آڈیوز اور ویڈیوز والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی، انہوں نے کہا کہ سرکشی اور بغاوت کرنے والوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں