English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

القمر

لندن:انگلشن ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی۔ 

بین اسٹوکس نے بیٹنگ، بالنگ اور وکٹ کیپنگ کیے بغیر ٹیسٹ میچ جیتنے والے واحد کپتان کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ 

گزشتہ روز آئرلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 10 وکٹوں سے باآسانی کامیابی حاصل کی۔ پہلی اننگز میں آئرلینڈ کی ٹیم 172 رنز پر آل آٹ ہو گئی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 524 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ 

دوسری اننگز میں آئرلینڈ کی ٹیم کچھ بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے خسارہ ختم کرنے میں کامیاب تو رہی لیکن انگلینڈ کو صرف 11 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 4 گیندوں پر ہی پورا کر لیا۔ انگلیند کے اولی پاپ کو 205 رنز کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے