ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر والی بال سپر لیگ ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوگیا

میرپور: آزاد کشمیر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اسپورٹس آزاد کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر والی بال سپر لیگ ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوگیا۔

کشمیر والی بال سپر لیگ ٹورنامنٹ کا افتتاح میرپورکے ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے کیا، افتتاح کے موقع پر گراؤنڈ کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔

کائس اسکول اور پائلٹ اسکول کے بچوں نے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگا دیئے، بچیوں نے بینڈ باجوں کی دھن پر قومی ترانے اور ملی نغمے پیش کئے جبکہ پائلٹ اسکول کے بچوں نے پاس آؤٹ پریڈ کی۔

افتتاحی تقریب میں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن (کائس ) اور فاران کالج کے اساتذہ اور بچوں نے خصوصی شرکت کی، ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میرپور اور منگلا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں