کراچی:عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگست 2022 کے سیلاب کے اثرات اور پالیسی بے یقینی نے پیداوار متاثر کی ہے۔
عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کی معاشی نمو اس سال معمولی کمی سے 5.9 فیصدرہےگی، مقامی پالیسیاں، عالمی مالیاتی حالات اور قدرتی آفات کئی معیشتوں کی نمو پر اثر انداز ہوں گے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اگست 2022 کے سیلاب کے اثرات اور پالیسی بے یقینی نے پیداوار متاثر کی ہے، درآمدی خوراک، توانائی اور خام مال کی ادائیگی کےلئے زرمبادلہ کی قلت رہی جب کہ صنعتی پیداوار مارچ 2023 تک 25 فیصد کم رہی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کی قلت اور ورکرز ترسیلات کمی کے سبب حکومت نے زرمبادلہ لچک بڑھنے دی، روپے کی قدر سال کے آغاز سے 20 فیصد کم ہوئی ہے اور مہنگائی کی شرح مئی میں 38 فیصد رہی۔
