English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ سے تجاوز کرگئی

القمر

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 31 مئی 2023 تک رجسٹرڈ ووٹرزکے اعدادوشمارجاری کر دیئے۔ تعداد 12 کروڑ 59  لاکھ 63 ہزار 598 ہو گئی ہے.

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار 598 ہو گئی ہے، مردووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816 ہے، خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 782 ہے۔

ترجمان کے مطابق مرد ووٹرز کا تناسب 54 اعشاریہ 02 فیصد ہے، خواتین ووٹرز کا تناسب 45 اعشاریہ98فیصد ہے، پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379 ہے۔ سندھ میں 2 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 841 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوامیں 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار 556 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 52 لاکھ 60 ہزار 247 ہے، اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 10 لاکھ 25 ہزار 575 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے