ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

2022 کے دوران ملک میں طبی عملے کی تعداد میں 28249 کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد :اقتصادی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2022 کے دوران ملک میں طب ملک میں رجسٹرڈ طبی عملے کی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار 526 ہے ۔

اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں ملک میں ڈاکٹرز کی تعداد میں 15953 کا اضافہ ہوا ہے اور ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد دو لاکھ 82 ۔ہزار 383 ہے۔ ڈینٹسٹ کی تعداد میں 2655 کا اضافہ ہوا ہے اور رجسٹرڈ ڈینٹسٹ کی تعداد 33 ہزار 156 ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں نرسز کی تعداد میں 6610 کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔ ایک سال کے دوران ملک میں دائیوں کی تعداد میں 1417 کا اضافہ ہوا ہے اور رجسٹرڈ دائیوں کی تعداد 46110 ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد میں 1614 کا اضافہ ہوا ہے اور رجسٹرڈ لیڈی ہیلتھ ویزیٹرز کی تعداد 24022 ہے۔ گزشتہ ایک سال میں شعبہ صحت کا ترقیاتی بجٹ 207129 ملین اور شعبہ صحت کا غیر ترقیاتی بجٹ 712289 ملین تھا۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں مراکز صحت کی تعداد برقرار رہی۔ ملک میں اسپتالوں کی کل تعداد  1276 ہے اور ڈسپنسریاں 5832 ہیں۔ ملکی اسپتالوں میں دستیاب بیڈز کی کل تعداد 146053، بنیادی مراکز صحت کی تعداد 5559، زچہ بچہ سنٹرز 781 ہیں ۔ دیہی مراکز صحت کی تعداد 736، ٹی بی سنٹرز 416 ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں