English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی بلوچستان کے 34 ارب کے واجبات فوری ادا کرنے کی ہدایت

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے پی پی ایل کی مد میں 34 ارب کے واجبات فوری ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی، بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر خالد خان مگسی اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی پر مشتمل وفد نے قومی اسمبلی میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان کے مالی معاملات اور وزیراعلیٰ کی جانب سے تحفظات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی وفاق میں ہماری مضبوط اتحادی ہے جب کہ صوبہ بلوچستان کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، ہم ان کے تحفظات دور کریں گے۔

وزیراعظم نے بلوچستان کے مالی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی ، جس میں وفاقی و صوبائی اراکین پارلیمنٹ کی نمائندگی ہوگی۔ کمیٹی پیر کے روز اپنا اجلاس منعقد کرے گی، جس کی سفارشات کو آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

دریں اثنا بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے مسائل کے حل کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وفاقی بجٹ کے بائیکاٹ کا اعلان واپس لیتے ہوئے اپنی جماعت کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو بجٹ اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے