English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موٹروے پولیس نے ڈمپر میں لگی آگ پر قابو پا لیا

القمر

اسلام آباد: موٹروے پولیس نے ڈمپر میںلگی آگ پر قابو پا لیا۔

 تفصیلات کے مطابق ہزارہ  ایکسپریس وے E-35،  ہری پور کے قریب موٹروے پولیس  مدد کی غرض سے ایک ڈمپر  کے پاس پہنچی، جہاں  ڈمپر کے ٹائر میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے  موٹروے پولیس کی جانب سے برق رفتاری سے کاروائی کرتے ہوئے آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

  اس بروقت کاروائی کے نتیجے میں ڈمپر کو کسی بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ڈمپر حطار سے  پشاور کی جانب جا رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے