ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی پارٹی سے مستعفی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی نے بھی کپتان کا ساتھ چھوڑتے ہوئے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے رکن اسمبلی عزیز جی جی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی مصروفیات کی بنا پر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں۔

عزیز جی جی نے کہا کہ میں 1996ء میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا اور 2018ء میں رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوا۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ میری والدہ کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے میں پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں