لاہور:مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ روس سے تیل کے بعد ایل این جی کی کھپت بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔
آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے کو ملے گی۔وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو مشکلات سے جلد نکالیں گے۔مسلم لیگ (ن)کی لیڈرشپ جھوٹے بیانات پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی طور پر عوام کی خدمت کرتی ہے۔اتحادی جماعتوں کی حکومت کو درجن بھر بحران ورثے میں ملے ہیں۔معیشت کا کباڑہ سابقہ حکومت نے کیا ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ غلط معاہدے کی قیمت آج مسلم لیگ ن سیاسی طور پر ادا کررہے ہیں جبکہ عوام مہنگائی کی صورت میں ادا کررہے ہیں۔عوام کو درپیش مشکلات کا احساس ہے چودہ ماہ سے وزیراعظم شہبازشریف نے سیاست کرنے کی بجائے ملکی مسائل کے حل پر عملی اقدامات کیے ہیں۔
موجودہ حکومت کی کامیاب سفارتکاری اور خود مختار پالیسی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان چین،روس،ایران سمیت تمام ممالک سے برابری کے تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے۔پاکستان جلد مشکلات سے نکل جائے گا۔انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) دوبارہ حکومت بنائے گی۔