کوئٹہ: ملک میں ایک ہی روز دوسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے۔ منگل کی رات کو بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
میڈیا ذرائع کےمطابق بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ بلوچستان میں منگل کی شب کو آنے والے زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں، جبکہ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی سامنے نہیں آئی۔
اس سے قبل منگل کی دوپہر کو ملک کے مختلف علاقوں لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ گوجرانوالہ، شیخوپورہ، مریدکے، علی پور چٹھہ، پھالیہ،نارووال،سانگلہ ہل اور مانسہرہ میں بھی زلزلہ آیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی،جبکہ گہرائی 18 کلو میٹر تھی۔