ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں14 ماہ بعد پہلی بار شرح سود 5.25 فیصد پربرقرار رکھنے کا فیصلہ

 واشنگٹن:امریکا میں مارچ 2022 کے بعد پہلی بار شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شرح سود کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مرکزی بینک کی 2روزہ میٹنگ کے بعد اس بار شرح سود کو نہیں بڑھایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کے مرکزی بینک نے مستقبل میں شرح سود کم سے کم 2 بار بڑھنے کا اشارہ دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں سال شرح سود میں دو مرتبہ 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مارچ 2022 سے اب تک امریکا میں شرح سود مسلسل 10 بار بڑھائی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں