ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیوایم اپنی کمزوریوں کا الزام ہم پرنہ لگائے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی بھٹو کا ہے، پیپلزپارٹی شہر میں استحکام لائی، ایم کیوایم کے آگے ہاتھ جوڑے کہ الیکشن لڑیں لیکن اُنہوں نے سنجیدہ سیاست کا مظاہرہ نہیں کیا، اب اپنی سیاسی کمزوریوں کا الزام ہم پر نہ ڈالیں۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئر مین گھنوراسران کی زیر صدارت 41 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ بھرمیں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی عوام کاپیپلزپارٹی پر اعتمادکااظہارہے،ہم نےایم کیوایم والوں کوہاتھ جوڑکرکہاکہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرو،کراچی میں 25 میں سے 13 ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی،یہ شہر کراچی بھٹو کا ہے اور رہے گا۔

سید مراد علی شاہ کاکہنا تھاکہ میں پہلی بارسندھ اسمبلی کی گیلری میں1972میں آیاتھا،میری سندھ اسمبلی میں گیارویں بجٹ تقریر ہے،پیپلزپارٹی جب اپوزیشن میں ہوتی تھی توہمیں بولنے نہیں دیاجاتا تھا، آصف زرداری کی ہدایت پرگندم کی امدادی قیمت بڑھائی،جس کی وجہ سےگندم کی ریکارڈپیداوارہوئی.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں