ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونان کشتی حادثے میں صرف گجرات سے لاپتا ہوئے نوجوانوں کی تعداد 50 کے قریب پہنچ گئی

اسلام آباد:  نجی ٹی وی کے مطابق یونان کشتی حادثے میں صرف گجرات سے لاپتا ہوئے نوجوانوں کی تعداد 50 کے قریب پہنچ گئی جب کہ کوٹلی آزاد کشمیر اور پنجاب کے دیگر اضلاع کی تعداد علیحدہ ہے۔

خدشہ ہے واقعے میں 300 کے قریب پاکستانی جاں بحق ہوئے یونان کشتی حادثے کے جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اطلاعات ہیں کہ کشتی پر پانچ سو کے قریب افراد سوار تھے جن میں سے تین سو کے قریب پاکستانی تھی۔

اطلاعات ہیں کہ کشتی میں آزاد کشمیر کوٹلی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے نوجوان سوار تھے، درجنوں افراد کوٹلی سے لاپتا ہیں اور اب گجرات سے بھی کشتی حادثے میں لاپتا ہوںے والے افراد کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں