کراچی: سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم 25 جون تک جاری رہے گی۔
حکام نے کہا ہے کہ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 18 لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا، انسداد پولیو مہم سندھ کے 9 اضلاع کی 120 یوسیز میں شروع کی جا رہی ہے۔
محکمہ صحت نے کہا کہ انسداد پولیو مہم حیدرآباد اور جامشورو میں ہو گی، پولیو مہم کراچی کے ضلع وسطی، شرقی، کیماڑی ،کورنگی، ملیر، جنوبی اور غربی میں ہو گی۔
حکام نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں 10 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لئے 2200 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
