English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کی ترقی کا 5 سال بعد میں جوابدہ ہونگا، بلاول

القمر

کراچی:وفاقی وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ شہر کی ترقی میری ذمہ داری ہے جس کا 5 سال بعد مجھ سے جواب لیا جاسکتا ہے، اس ملک کو صرف کراچی شہر بچا سکتا ہے، کراچی کے مسائل کے حل کے لیے  ذاتی دلچسپی لوں گا، کراچی کے بہت سارے مسائل ہیں جن کا تعلق وفاق سے بھی جڑا ہے۔

بلاول نے کہاکہ  دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو کارکردگی سے جواب دیں گے ڈکٹیٹر کا دور اب ختم ہو چکا ہے، صوبائی حکومت بھی میئر کے ساتھ تعاون کرے گی، کے ایم سی اپنا پراپرٹی ٹیکس جمع کرسکتی ہے، اس طرح کے ٹیکسز جمع کرنے کا اختیار بلدیاتی اداروں کو دینے سے بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  جماعت اسلامی کو تجویز دوں گا سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرے، جماعت اسلامی زمان پارک سے مل کر شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی، جماعت اسلامی کو شہدا کی یادگاروں کو جلانے والوں سے نہیں ملنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے