ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے باصلاحیت نوجوانوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے باصلاحیت نوجوانوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل ہونہار ہاتھوں میں محفوظ ہے، ہمیں قابل اور باصلاحیت نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی کیونکہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کی نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہنر اور ڈگری ہوتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ   نوجوانوں کے ساتھ مل کر ملک کی تقدیر بدلیں گے۔ہمیں قرضوں سے جان چھڑانی چاہئے، چین سمیت دوست ممالک نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

شہباز شریف  نے کہا کہ ان نوجوانوں نے اپنی تعلیم کے دوران اپنی محنت سے مختلف شعبوں میں جدت پر مبنی مہارتوں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں جن کی وجہ سے قوم آپ پر فخر کرتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کی قابلیت اہم ہے، ان بچوں کا اعتماد خوش آئند ہے، ملک کا مستقبل ہونہار ہاتھوں میں محفوظ ہے، ہمیں ان قابل اور حقدار نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی، وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کی نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہنر اور ڈگری ہوتی ہے، چاہے وہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی یا کوئی صنعت ہو۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں