کراچی:بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 9ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے چیئر مین و وائس چیئر مین نے اپنی ذمہ داری کا حلف اُٹھا لیا۔
ڈی سی آفس سینٹرل میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بھی شرکت کی۔
حلف اُٹھانے والوں میں ضلع وسطی میں نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین عاطف علی خان ، وائس چیئر مین سید ضیاء الدین احمد ، ناظم آباد ٹاؤن کے چیئر مین سید محمد مظفر ، وائس چیئر مین نعمان صدیقی ، گلبرگ ٹاؤن کے چیئر مین نصرت اللہ ، وائس چیئر مین محمد الیاس ، لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئر مین فراز حسیب ، وائس چیئر مین مرزا محمد اسحاق تیموری اور نیو کراچی ٹاؤن کے چیئر مین محمد یوسف ،وائس چیئر مین شعیب بن ظہیر شامل ہیں۔
علاوہ ازیں دیگر ٹاؤن چیئر مین اور وائس چیئر مین نے اپنے اضلاع میں اپنی ذمہ داری کا حلف اُٹھا یا ، جن میں لانڈھی ٹاؤن کے چیئر مین عبد الجمیل خان ، وائس چیئر مین محمد عمران ، ماڈل کالونی ٹاؤن کے چیئر مین ظفر احمد خان ، وائس چیئر مین فیصل باسط، گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئر مین ڈاکٹر فواد احمد ، وائس چیئر مین محمد ابراہیم صدیقی ، جناح ٹاؤن کے چیئر مین رضوان عبد السمیع ، وائس چیئر مین حامد نواز خان شامل ہیں ۔
