English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونان کشتی حادثہ، مرکزی ملزم وانسانی اسمگلرممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار

القمر

  وہاڑی: یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم وانسانی اسمگلرممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کرلیا گیا ۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد ہوا ہے۔

اس کے علاوہ ملزم سے اہم دستاویزات موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد ہوئے۔

ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ یونان کشتی واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

گزشتہ روز قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے  ) نے یونان میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سندھ اور بلوچستان میں انسانی اسمگلرزاوران کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے