English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں شدید گرمی  ،لو لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 170 سے تجاوز

القمر

نئی دہلی:بھارت میںشدید گرمی کی لہروبال جان بن گئی،لو لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 170 سے تجاوز کر گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کی لہر سے ریاست اتر پردیش میں 119اور ریاست بہار میں 47افراد سمیت مجموعی طور پر 170 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،اتر پردیش کے شہر بلیا میں لو لگنے والے جن لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا تھا۔

 ان کو عدم گنجائش کے باعث قبول نہیں کیا گیا،مرنے والوں کے لواحقین کو لاشیں اپنے گھروں کو لے کر جانا پڑی کیونکہ اسپتال کے مردہ خانے بھرے پڑے ہیں۔

ہسپتال مریضوں سے بھر گئے،گزشتہ تین دنوں میں اترپردیش کے ضلع بلیا میں 400سے زائد افراد ہسپتال داخل ہوئے،جن میں زیادہ ترافراد کو سانس لینے میں دشواری اوربخار کی شکایت تھی،دوسری جانب ریاست بہارکے دارالحکومت پٹنہ میں اسکولوں کو 24جون تک بند کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے