ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شادی کی شاپنگ پر توجہ نہیں جو ملا پہن لوں گا،حارث رئوف

اسلام آباد:فاسٹ بولر حارث رئوف نے کہا ہے کہ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ان کی شادی میں شریک ہوں گی ،حارث رئوف اگلے ماہ جولائی میں اپنی دلہنیا مزنا مسعود کو گھر لانے کیلئے بارات لے کر جائیں گے، حارث رئوف کی بارات کی تقریب 6جولائی جبکہ ولیمہ 7جولائی کو ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران حارث نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ جولائی کے ماہ میں زیادہ تر کھلاڑی سری لنکا دورے پر مصروف ہوں گے لیکن کھلاڑیوں کے سری لنکا جانے سے قبل ولیمے کی تقریب ہوجائے گی لہذا زیادہ تر کھلاڑی ولیمے میں شریک ہوں گے اس حوالے سے کرکٹرز سے بات ہوچکی ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل شادی کارڈ کے حوالے سے حارث کا کہنا تھا کہ جنہوں نے کارڈ بنایا ہے بہت اچھا بنایا ہے انھیں چاہیے اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، شاپنگ پر زیادہ فوکس نہیں ہے جو بھی ملا وہ پہن لوں گا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں