ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ذکا اشرف کے ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے پراے سی سی کا ردعمل

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے لیے مضبوط امیدوار ذکا اشرف کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد اور اسے ناانصافی قرار دیے جانے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)نے ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اے سی سی بورڈ کے ایک رکن نے ذکا اشرف کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کے بعد دیے گئے بیان میں کہا کہ ذکا اشرف آزاد ہیں، وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں لیکن ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو اے سی سی نے قبول کر لیا ہے اوراب اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023کے لیے پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا تھا جسے حال ہی میں قبول کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں