ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کابینہ: 5ایکڑ اراضی مالکان پر زرعی انکم ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 18 واں اجلاس اندرون شہر میں منعقد ہوا۔ پنجاب کابینہ نے 5ایکڑ اراضی کے مالکان پر زرعی انکم ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کردی۔

 اجلاس میں اسٹمپ ایکٹ 1899 کے فرسٹ شیڈول میں ترامیم کی منظوری دی گئی اور اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح ایک فیصد برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 میں ترامیم کی منظوری دی گئی اور پنجاب میں آئی ٹی کے کاروبار، تعلیم، ٹریننگ پرتمام ٹیکس و ڈیوٹیز ختم کر دی گئیں۔

 کابینہ نے ہیپاٹائٹس اینڈ انفیکشن کنٹرول پروگرام اور پراونشل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی۔اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں تاریخی عمارتوں اور قدیم دروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیاگیا۔

شہر کے 12 قدیم دروازوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کو تاریخی دروازوں کی بحالی کا ٹاسک دے دیا۔ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے ادارے کی کارکردگی اور تاریخی عمارتوں کی بحالی کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں