ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے اور انٹرپول کی کارروائی، پولیس کو مطلوب ملزم عمان سے گرفتار

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)اور انٹرپول پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کو عمان سے گرفتار کرلیا۔ 

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو عمان سے گرفتار کرکے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے، ملزم منڈی بہاؤالدین پولیس کو مطلوب تھا۔ ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزم کامران حنیف کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، جسے ایف آئی اے امیگریشن نے منڈی بہاؤ الدین پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ان افراد کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا ہے، ان افراد کے اکاؤنٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں