ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قانونی ٹیم کا گو ہیڈ، نواز شریف کا آئندہ ماہ پاکستان واپس آنے کا امکان

لندن : مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا آئندہ ماہ پاکستان واپس آنے کا امکان ہے۔

 میڈیارپورٹس کے مطابق نواز شریف کی واپسی آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم وطن کی واپسی سے قبل پہلے خلیجی ریاست روانگی کا پلان فائنل کیا جائے گا، نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ لندن سے خلیجی ریاست جائیں گے۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف لندن سے دبئی جائیں گے، شہباز شریف اور نواز شریف کا سعودی عرب بھی جانے کا امکان ہے، وہ عید قربان لندن کے بجائے سعودی عرب یا دبئی میں منائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی ٹیم نے گو ہیڈ دے دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیرس میں موجود ہیں جہاں سے وہ  2 روزہ دورے پر لندن پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق تاریخی دی جاچکی ہیں تاہم قانونی پیچیدگیوں کے باعث وہ وطن واپس نہیں آسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں