ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو بائیڈن اور مودی کی ملاقات کے بعد پاکستانیوں کا دل دکھا ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیرِ اعظم مودی کی ملاقات کے بعد پاکستانیوں کا دل دکھا ہے۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانیوں کی کوشش ہمیشہ دہشت گردی کو ختم کرنا رہی، انسانی حقوق کا ذکر ہی نہیں، جاری کردہ بیان پر افسوس ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ میں موجود تھا اور نہ ملوث، ایما کی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں