اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے عیدالضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران مسافروں کے لیے ریل کے کرایوں میں 33 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔
وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق عید کے تینوں دن مسافر تمام ٹرینوں کی ہر کلاس میں 33 فیصد کرایے کی رعایت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔ رعایت کا اطلاق پاکستان ریلوے کے تحت چلائی جانے والی تمام مسافر ٹرینوں پر ہو گا۔
وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رعایتی کرایے کا اطلاق صرف عید الاضحیٰ کے تین دن یعنی 29، 30 جون اور یکم جولائی کے لیے کرائی جانے والی بکنگ پر ہوگا۔