ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فوج کے تعاون سے 16 سال بعد وسطی کرم میں کوئلے کی کانوں کا آغاز

وسطی کرم:ماضی میں دہشتگردوں کی پناہ گاہ اور اقتصادی لحاظ سے پسماندہ سمجھے جانے والے وسطی کرم میں 16 سال بعد پاک فوج کے تعاون سے کوئلے کی کانوں کا آغاز ہو گیا۔ 

وسطی کرم میں موجود 170 کانوں میں سے 62 کوئلے کی کانوں کا افتتاح کر دیا گیا، کوئلہ کان میں لگ بھگ 650 سے زائد مزدور مختلف علاقوں میں موجود کانوں میں کام کر رہے ہیں، اور روزانہ کی بنیاد پر مزدوروں اور روزگار کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

کوئلہ کان کی سرگرمیوں کی وجہ سے تقریبا 5000 سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے، 2500 سے زائد خاندان کان کنی کے روزگار سے مستفید ہو رہے ہیں، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے کرم سے دہشتگردی کا خاتمہ بھی کیا۔ 

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ابتدا میں خاصی مشکلات تھیں مگر اب مقامی حکومت اور سکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے ہمارے کافی مسائل حل ہوچکے ہیں علاقہ سے باہر بھی متعدد افراد کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں کی دیگر مشکلات میں کافی حد تک کمی آئی ہے، علاقہ مکین پاک فوج کی کاوشوں کے معترف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں