English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئی دہلی میں ریلوے اسٹیشن پر بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے

القمر

نئی دہلی:بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ریلوے اسٹیشن پر بارش کے دوران کرنٹ  لگنے سے خاتون ہلاک ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کھمبے کے نیچے پڑے تاروں میں کرنٹ ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق ساکشی اہوجا نامی خاتون صبح ساڑھے 5 بجے ریلوے اسٹیشن پہنچی جہاں مسلسل ہونے والی بارش کے باعث جمع ہونے والے پانی سے بچنے کے لیے اس نے کھمبے کو پکڑا تو اسے زوردار جھٹکا لگا جس سے اس کی موت ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر موجود دیگر لوگوں نے خاتون کو ہسپتال منتقل کیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت کی تصدیق ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والی خاتون کی بہن نے متعلقہ حکام پر لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق محکمہ ریلوے اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس غفلت کا ذمے دار کون ہے۔

دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  دہلی میں 5 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور بارش کا سلسلہ اگلے 2 دن تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے